کراچی:شیرشاہ میں فائرنگ ، ایک ٹریفک اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی

197

شیرشاہ کے قریب گلبائی چوک پر فائرنگ سے ایک ٹریفک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گلبائی چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک اہلکار زخمی ہو گئے ۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹریفک اہلکار معمول کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔