چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ارکان اسمبلی اور پیپلزپارٹی رہنما کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔
لاڑکانہ : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس نوڈیرو ہاوس میں ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزیر ناصر شاہ سمیت لاڑکانہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی کے عہدیدار نے شرکت کی ۔ جبکہ اجلاس میں بختاوربھٹو زرداری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وفاقی اداروں کی سندھ میں کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے ، بلدیاتی الیکشن ہم ہی جیتیں گے، ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما کارکنوں کو متحرک کرنے کیلیے بھرپور صلاحیتوں سے کام لیں۔