سیکورٹی فورسزکی چمن میں کارروائی ، زیرزمین چھپایاگیااسلحہ برآمد

170

سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کول میں کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس رپورٹ پر چمن کے علاقے رحمان کول میں کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں خودکش جیکٹس ، دستی بم ، اینٹی ایئرکرافٹ گنز ، مشین گنیں اور دیگر اسلحہ شامل ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری کی نشاندہی ہوئی ہے ۔