خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں 31 دہشتگرد مارے گئے ۔ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے پریس ریلیز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 31 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 دہشتگرد مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 17 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کارروائیوں میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔