سیالکوٹ :حساس اداروں کی کارروائی ، مبینہ دہشتگرد گرفتار

263

سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب علاقے میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔

حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر ایئرپورٹ کے قریب علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے گرفتار دہشتگرد کا نام سکندر عباس ہے اس کا تعلق کالعدم تنظیم ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے گرفتار دہشتگرد سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہا تھا ۔ گرفتار دہشتگرد سے بارودی مواد اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کا نقشہ برآمد ہو اہے ۔ حساس اداروں نے مبینہ دہشتگرد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔