استعفے واپس لینا دورکی بات،ہم مذاکراتی عمل سے باہرہیں،فاروق ستار

190

ایم کیوایم کےرہنما فاروق ستار کا کہنا ہے استعفے واپس لینا دور کی بات ہے ہم تو مذاکراتی عمل سے باہر آ گئے ہیں ۔ ایم کیوایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مولانا فضل الرحمان نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور ہم نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے حکومت پر اعتماد کیا اس لئے ضروری تھا وزیراعظم اور اُنکی ٹیم ایسے اقدامات کرتی جن کا اختیار اُنکے پاس ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔ ہمارے زکوة جمع کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، الطاف حسین کی براہ راست تقریر دکھانے پر پابندی ہے، ہماری فلاحی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں لگادی گئیں، کارکن یونٹ آفس آتے ہیں تو رینجرز گرفتار کرلیتی ہے، ہم نے تمام جگہوں پرانصاف کیلیے دروازے کھٹکھائے،لیکن انصاف نہ ملا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا ایسے میں مذاکرات کو جاری رکھنا بے کار ہے۔