لاہور:نیب کی کارروائی ، کروڑوں کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

263

نیب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی اراضی جعلی مختار نامے بنا کر فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

لاہور: نیب حکام نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان جعلی مختارنامے بنا کر اراضی فروخت کرتے تھے۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان نے کروڑوں روپے کی 118 کنال سے زائد اراضی جعل سازی سے فروخت کی۔ ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی طرف سے ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔