عمران فاروق قتل کیس، ملزم محسن علی نے قتل کا اعتراف کرلیا

270

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے سامنے عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق دارلحکومت اسلام آباد میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس میں ملوث تیسرے مجرم محسن علی تک رسائی دی گئی جس میں ملزم محسن علی نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے سامنے تفتیش کے دوران عمران فاروق کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے محسن علی سے دو روز تک تفتیش کی جس کے بعد ٹیم اب بہت جلد برطانیہ لوٹ جائے گی۔

یاد رہے متحدہ قومی مومنٹ کے سینیر رہنماء اور الطاف حسین کے قریبی ساتھی عمران فاروق کو لندن میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے دی گئی اطلاعات پر پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے عمران فاروق کو قتل کرنے والوں کی معاونت کرنے پر ملزم معظم علی کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر ملزم محسن علی کو گرفتار کیا گیا تھا۔