شکارپور: سندھ کا مسئلہ کرپشن ہے ، عمران خان

199

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے ڈھائی سال بعد سچ لوگوں کےسامنے آگیا ۔ اب اگلا الیکشن شفاف ہو گا ۔ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے ۔ سندھ میں کرپشن بہت آگے نکل چکی ہے ۔ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ۔

شکارپور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا پنجاب،سندھ نےاپنا اپناالیکشن کمیشن رکھا اورالیکشن کمیشن نے انکی مدد کی ، جب تک اعتماد نہ ہو ایسے لوگوں کی موجودگی میں الیکشن نہ کرایاجائے ۔ ناقابل اعتماد امپائرز سے الیکشن نہ کرایا جائے۔ سندھ کے دورے کا مقصد بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ن لیگ اور پی پی کا عام انتخابات میں مک مکا ہوا تھا ۔ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم سندھ میں پہلے تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے لائیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا سب سے زیادہ غربت اندرون سندھ میں ہے ۔ زراعت کی بہتری کے لئے سندھ میں کاشتکاروں کے ساتھ کھڑا ہوں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا پیسہ باہر بھیجا جارہاہے جس سے محل خریدے جا رہے ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں کے 900 ارب روپے کہاں گئے کسی کو پتا نہیں ۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے رینجرز کا کے پی کے میں آپریشن کی دعوت دیتا ہوں ۔ عمران خان کا کہنا تھا پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والے کو پارٹی سے نکال دیں گے ۔ ہم میرٹ پر ٹکٹ دیں گے ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے ۔ سندھ میں بند نہیں بنائے گئے ، اللہ نے صوبے کو سیلاب سے بچالیا۔