آئی ایس پی آر کی مطابق یوم دفاع کی تقریبات منانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج اور قوم نے ملکر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی تھی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل یادگار شہداء پر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کرنے کے لئے تقریب ہو گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 1965 کی جنگ میں ہماری مسلح افواج اور قوم نے ملکر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی تھی ۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے بھارت کے نا پاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے اور اسی خوشی میں پورا پاکستان 1965 کی جنگ میں فتح کا جشن منا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مضبوط ، مستحکم اور خوشحال ہو رہا ہے ، 1965 کی جنگ کا جذبہ آج بھی اسی طرح قائم ہے۔