انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آصف میمن اغواء کیس میں نامزد ملزم بشیر بروہی کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔
حیدرآباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں آصف میمن اغواء کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزم بشیر بروہی کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بشیر بروہی نے سابق ڈی آئی جی حیدرآباد کے بتھیجے آصف میمن کو اغواء کیا تھا ۔