بلوچستان کا مستقبل بہت تابناک ہے،لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ

242
امریکی اتحادی بننے کی وجہ سے طالبان نے پاکستان پر حملے کیے ،مشیر قومی سلامتی
امریکی اتحادی بننے کی وجہ سے طالبان نے پاکستان پر حملے کیے ،مشیر قومی سلامتی

لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے بلوچستان کا مستقبل بہت تابناک ہے ، بلوچستان میں امن کا سورج ایف سی کی وجہ سے طلوع ہوا ہے ۔ 6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا ایف سی یوم شہدا کی تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بلوچستان میں قیام امن کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں اور کردار ایف سی ہے ۔ ہم نے بلوچستان میں جھنڈے لہرانے کا سفر طے کیا ہے ۔ ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا بلوچستان کے امن میں یہاں کے عوام کا بڑا تعاون ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا بلوچستان میں اپنےمفادات کیلیے لوگوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے، ہم واپس آنےوالے بلوچ بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کی وفاق پریقین رکھنےوالےرہنماؤں کی واپسی پر خوش آمدیدکہیں گے، بلوچستان کا مستقبل بہت تابناک ہے۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا 6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کا بہت اہم دن ہے ہم نے اس دن اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا تھا ۔ ناصرخان جنجوعہ کا کہنا تھا بلوچستان کے نوجوان اب کسی کے بھکاوے میں نہیں آئیں گے، بلوچستان کےعوام نے محبت کا پیغام محبت سے دیا ہے، دشمن کے پیسے سے پلنے والے قومی لیڈر نہیں ہو سکتے، کوئی بلوچستان کے بچوں کو نام نہاد آزادی کی جنگ میں ورغلا نہیں سکتا۔