راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق 6 ستمبر کی تقریبات کے حوالے سے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی غرض سے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے ۔ دفعہ 144 کے مطابق شہر میں ڈبل سواری پر پابندی ، اسلحے کی نمائش اور ہوئی فائرنگ پر پابندی ہو گی ۔ شہری انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق رات 10 بجے سے کل رات 10 بجے تک ہو گا ۔