وطن عزیز کی طرف کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہ دیکھے ، وزیراعلیٰ پنجاب

184

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دفاع ناقابل تسخیر ہے ، وطن عزیز کی طرف کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادری کی نئی داستانیں رقم کی ہیں ۔

یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے ۔ اس دن افواج پاکستان نے جارحیت کرنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے افسران اورجوان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی بہادری اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا دہشت گردی کےخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،عوام کے اتحاد کی قوت سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کریں گے۔