ملکی دفاع کے لئے پاک فوج اور قوم متحد ہے ، خواجہ سعد رفیق

192

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے قوم ملکی دفاع کے لئے متحد ہے ، پاک فوج آرمی چیف کی قیادت میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے ۔ پاک فوج نےملکی بقاکےلیےلازوال قربانیاں دیں۔

پاکستان ریلوے کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا دنیا میں کوئی ملک نفرت کے سہارے زندہ نہیں رہ سکتا ، دنیا بھارت کی ہٹ دھرمی دیکھ رہی ہے ۔ بھارتی فوجیں روز روز ایل او سی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا قوم ملکی دفاع کے لئے متحد ہے ۔ پاک فوج آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرتیزی سےکام جاری ہے، جب یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچے گا خطے کی تقدیر بدل جائے گی ۔ سعدرفیق مسلم لیگ ن کی حکومت میں ریلویز نے 32 ارب روپے کا منافع کمایا، یہ کامیابیاں عوام کے ووٹ کی طاقت ہیں۔ ہم نےبجلی کی لوڈشیڈنگ پرکافی حد تک قابوپالیا، ان کا کہنا تھا ہمیں اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں ٹارگٹ کلنگ اوربھتا خوری کو ختم کرنا ہو گا۔

عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا عمران خان کی عمر زیادہ ہو گئی ہے، انھیں بچوں والی حرکتیں زیب نہیں دیتیں، عمران کو چاہئے کہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام کروائیں، عمران پارلیمنٹ میں واپس آگئے،اسکامطلب یہ جعلی پارلیمنٹ نہیں۔