شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

203

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے 6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ روشن باب ہے ۔ سانحہ پشاور میں ملوث زیادہ تر دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ پاکستان آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور قوم پہلے سے زیادہ پرعزم ہے ۔ دشمن نے جارحیت کی تو اسے ناقابل برداشت قیمت چکانا پڑے گی ۔ ہم اپنے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا آج کے دن ہماری بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، آج کےروزہماری فوج نےدشمن کوعبرتناک شکست سےدوچارکیا، ہمارا ملک پہلے سے زیادہ مضبوط اور قوم زیادہ پر عزم ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا گزشتہ 50سال کےدوران پاکستان نےبہت سےاتارچڑھاؤ دیکھے، انتہائی خوشی کی بات ہےکہ ہمارےدرمیان 65ء کےغازی بھی موجود ہیں، آج بھی مسلح افواج بیرونی جارحیت کاپھربورمقابلےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پاکستان کوگزشتہ کئی سالوں سےدہشتگردی اورغیرروایتی جنگ کاسامناہے، ضرب عضب ایسےوقت شروع کیاگیاجب بیرونی قوتیں پاکستان کوچیلنج کررہی تھیں۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا آرمی پبلک اسکول پر حملہ بربریت کی انتہا تھی، پشاور حملے میں ملوث زیادہ تر دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ دہشتگردوں کےسہولت کاروں ،مددگاروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا، پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستانی میڈیانےدہشتگردوں کااصل چہرہ قوم کےسامنےبےنقاب کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا آج کےروزہماری فوج نےدشمن کوعبرتناک شکست سےدوچارکیا، اور اگر دشمن نے جارحیت کی تو اسے ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑے گی ۔

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل ایک قومی فریضہ ہے، افواج پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ خطےمیں خوشحالی لائے گا۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کراچی اور بلوچستان میں سول اور ملٹری کوششوں سے امن کے قیام میں کامیابی ہوئی ہے، فاٹا کے محب وطن بھائیوں کو انکی قربانی پر تحسین پیش کرتا ہوں۔ آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا افغانستان سے ہمارا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ۔ افغانستان کی صورتحال پر تشویش ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھر پور کوششیں کی ہیں ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈہ ہے، اب مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا افواج پاکستان تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، وطن کی خاطر جان قربان کرنیوالے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، سرد جنگ ہو یا گرم، پاک فوج تیار ہے۔