مدارس کو بیرونی فنڈنگ بینکوں کے ذریعے ہو گی ، چوہدری نثار علی

180

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے مدارس کو بیرونی فنڈنگ بینکوں کے ذریعے ہو گی ۔ پاکستان کے مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔ کہتے ہیں سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگرد مدارس سے نہیں یونیورسٹیز سے پڑھے ہوئے تھے ۔

اسلام آباد: اتحاد تنظیم المدارس کے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا مدارس کی رجسٹریشن کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، تین ماہ میں مدارس کے تمام کوائف اکٹھے کر لئے جائیں گے ۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا اب مدارس کو رقوم کی ترسیل بینکوں کے ذریعے کی جائے گی ۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ، اسلام کے نام پر جو دہشتگردی کر رہا ہے وہ ملک سے مخلص نہیں ہے ۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئےعلما اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا آج کے اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے بارے میں اتفاق رائے پایا گیا ۔ حکومت کےمربوط اقدامات سےملک میں بہتری آئی ہے، علماکرام دہشتگردی کوجڑسےاکھاڑنےکیلئےحکومت کےساتھ ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا آج کے ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی ، اور آج کے اجلاس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرانا ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، مدارس کی بیرونی فنڈنگ کا طریقہ کار حکومت وضع کرے گی، آج اجلاس میں تمام جماعتوں نے ہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنےکاعزم کیا ہے۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا مدارس سےمتعلق حتمی اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، تمام ایشوپربات چیت ک ےبعد دوسرے مرحلے میں منظوری لی جائیگی، تفصیلی بریفنگ 10ستمبر کے اجلاس کے بعد دوں گا۔