پیمرا نے الطاف حسین کی تقریر اور تصویر پر پابندی عائد کردی

186

پیمرا نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر اور تصویر پر پابندی عائد کر دی ۔

لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیمرا حکام نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی براہ راست یا ریکارڈ شدہ تقریر کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ پیمرا حکام کی ہدایت کے مطابق الطاف حسین کے خطابات اور بیانات پر مکمل پابندی فوری طور پر نافذالعمل ہو گی ۔ پیمرا نے تمام چینلز کو ہدایت جاری کی ہے کہ الطاف حسین سے متعلق جملے بھی ٹی وی نشر نہ کئے جائیں ۔