چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے مفاہمت کی پالیسی ختم اب مزاحمت کی پالیسی اپنائیں گے ۔ ودہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس ہے اس معاملے پر تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
لاہور میں بلاول ہاؤس میں وہاڑی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا غریبوں کے مسائل حل کرنا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے ، ان کا کہنا تھا انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی، زراعت، لیبر، اسٹوڈنٹ کیلئے واضح پالیسی متعارف کرائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم مفاہمت نہیں مزاحمت پر یقین رکتھے ہیں ، جمہوریت کی بقا کے لئے حکومت کے ساتھ دیا ، کیوں کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن ممبران کی جانب سے استعفے نہ دینے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا ودہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس ہے ہم تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پارلیمنٹ اور سڑکوں پر پسے ہوئےعوام کی جنگ لڑیں گے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کی حکومت میں کسان خوشحال ہوتا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کےحقوق کی جنگ لڑی، پیپلزپارٹی کی مفاہمت کی پالیسی پاکستان کیلئے تھی۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کشکول توڑنے کے دعویداروں نے بھیک کو گلےمیں پہن لیا ہے