الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

228

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 30 ستمبر کر دی ۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پارٹی ٹکٹ 11 ستمبر کے بجائے 30 ستمبر تک جمع کرا سکیں گے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے یہ رعایت پہلے مرحلے کی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو دی گئی ۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ31 اکتوبر کو ہو گی۔