وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور ، دفاع اور پانی و بجلی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسلام آباد: ترجمان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وزیردفاع خواجہ سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے الوداعی ملاقات کی ۔ اعلامیہ کے مطابق خواجہ آصف نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کےفروغ کے لئے رچرڈ اولسن کے مثبت کردار کو سراہا ۔
اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان میں سماجی شعبے میں ترقی کو سراہا ، الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر کا کہنا تھا امریکہ پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے مدد جاری رکھے گا ۔