نیب،ایف آئی اے کارروائی سے قبل اعتماد میں نہیں لیتی ، وزیراعلیٰ سندھ کا شکوہ

174

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شکوہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا نیب اور ایف آئی اے صوبے میں کارروائی کرنے سے پہلے چیف ایگزیکٹو کو اعتماد میں نہیں لیتے ۔

اسلام آباد: ایپکس کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں اپنے شکوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے صوبے میں اپنی کارروائیاں کر رہے ہیں مگر صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو اعتماد میں نہیں لیتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کو پابند کیا جائے کہ کسی بھی کارروائی سےقبل ہمیں اعتماد میں لیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایپکس کمیٹی کو بتایا کہ جب سے کراچی آپریشن شروع ہوا ہے جرائم میں واضح کمی آئی ہے ۔ حکومت سندھ ، پولیس ، رینجرز اور دیگر انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ پولیو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کراچی میں اب پولیو کا ایک بھی کیس نہیں ہے۔