کمشنر کراچی کی زیر صدارت شہر میں تجاوزات سے متعلق اجلاس

211

کمشنر کراچی شعیب صدیقی کی زیرصدارت شہر مین تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا اب 16 اعشاریہ 1770 ایکڑ اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے ۔

تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس کمشنر ہاؤس کراچی میں ہوا ۔ کمشنر کراچی شعیب صدیقی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک مجموئی طور پر 16 اعشاریہ 1770 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے ، کورنگی میں لایونیورسٹی کی زمین پر غیرقانونی 450 گھرگرا کر زمین یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کی جا چکی ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 350 اور ڈسٹرکٹ ملیر میں 16اعشاریہ 1351 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، کورنگی میں 69 ایکڑ سرکاری واگزار کروائی گئی،جبکہ مختلف علاقوں سے چائنا کٹنگ کے قبضے سے سرکاری زمینوں کو واگزار کرایا گیا۔

کمشنر کراچی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز ، پولیس افسران اور اینٹی انکروچمنٹ افسران نے شرکت کی ۔