کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں چار دہشتگرد مارے گئے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے مارے گئے دہشتگرد وکیل حسنین بخاری کےقتل میں ملوث تھے ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے نادرن بائی پاس کے ایک رہائشی کی طرف سے رینجرز کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی تھی کہ کچھ مشکوک افراد ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں ۔ جس پر رینجرز نے کورنگی میں چھاپہ مار کارروائی شروع کی ۔ رینجرز کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک رینجر اہلکار زخمی ہو گیا ۔ تاہم رینجرز کی جوابی فائرنگ سے گھر میں موجود چار دہشتگرد مارے گئے ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مارے گئے دہشتگرد وکیل حسنین بخاری کے قتل سمیت دیگر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کوئی بھی شہری مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دے سکتا ہے ۔