بھارت سے بجلی کی خریداری پاکستان کے لئے سودمند ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

203

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھارت سے بجلی کی خریداری کو پاکستان کے لئے سود مند قرار دے دیا ۔ کہتے ہیں بجلی کی درآمد سے پاکستان کو سالانہ ساڑھے 33 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہو گا ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے بھارت سےبجلی کی خریداری کو پاکستان کے سودمند قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس پاکستان کو سالانہ ساڑھے 33 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہو گا ۔ حکام کا کہنا ہے 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے بجلی کی تجارت کاآغاز کیا جا سکتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسمیشن لائن سے ڈھائی سومیگاواٹ بجلی درآمد کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان 5 سو میگاواٹ بجلی خریدے گا تو اس کو سالانہ 49 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہو گا ۔