بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

213

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے دور میں بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں ، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کریں گے ۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں خطاب کر تے کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں گذشتہ دس سالوں میں کافی اتارچڑھاؤ آیا مگر پچھلے دوسالوں میں پاکستان نے خارجہ پالیسی کو متوازن رکھنے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں ۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکہ کی مدد سے پاکستان میں افغان مجاہدین کو تربیت دے گئی ، افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال کی وجہ سے بات چیت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ اور توانائی بحران قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، آپریشن ضرب عضب میں نوے فیصد کامیابیاں سمیٹ لی ہیں اور بہت جلد تمام دہشتگردوں کو خاتمہ کر دیا جائے گا ۔

سعودی عرب میں ہونے والے حادثے پرافسوس کا اظہار  کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا پاکستان عازمین حج کے حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے ۔ اگر کوئی پاکستانی شہری واپس وطن آنا چاہتا ہے تو اس کی مدد کریں گے ۔