بلاول جوش کی بجائے ہوش سے کام لے ، راناثناءاللہ کا مشورہ

190

وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے چھوٹے صاحب جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں کیوں کہ عوام ابھی زرداری کا 5 سال کا سیاہ دور نہیں بھولے ۔

بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے ردعمل میں وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا پچھلے پانچ سالوں میں کسانوں اور غریبوں سے جو ظلم و زیادتی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی ۔ جاگیرداروں اور لٹیروں کے ساتھ کھڑے ہو کر بلاول عوام کو کیسے بے وقوف بنا سکتے ہیں ۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا پیپلزپارٹی پہلے اپنی صفوں میں شامل کرپٹ عناصر کا احتساب کرے،بلاول بھٹو زرداری کب تک پیپلزپارٹی کے کرپٹ عناصر کی صفائیاں پیش کرتے رہینگے۔