ن لیگ، پی پی مک مکاکاخاتمہ پاکستان کے لئے خوش آئندہے،عمران خان

172

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جا رہا ہے ۔ رینجرز آپریشن سے سندھ اور خصوصی طور پر کراچی کے بہت خوش ہیں ۔ پیپلزپارٹی کو دیکھ لو لوگوں کے پیسے کیبنٹ میٹنگ دبئی میں ہو رہی ہے ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مک مکا کا خاتمہ پاکستان کے لئے خوش آئند ہو گا ۔ ایم کیو ایم کی ہڑتال کامیاب نہ ہونے پر کراچی اور سندھ کے لوگ خوش ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا لوگ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں ، عوام میں جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کا گراف اوپر جارہا ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا قوم چوروں اور کرپٹ لوگوں سے تنگ آئی ہوئی ہے ، جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جارہاہے ، اس لئے ہم نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں ۔ کرپشن کے خلاف کارروائی کی زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے ، میں دعوت دیتا ہوں خیبرپختونخوا میں کرپٹ لوگوں کے خلاف آپریشن کریں ، کراچی کے لوگ خوش ہیں کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کا اجلاس دبئی میں ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی کا اجلاس دبئی میں کیوں ہو رہا ہے ، دبئی میں ہونے والے اجلاس کے اخراجات کون برداشت کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم کی ہڑتال کامیاب نہ ہونے پر کراچی اور سندھ کے لوگ خوش ہیں، کسی پر چارجز لگیں تو وہ خود کو بے قصور ثابت کرے بلیک میلنگ نہیں چلے گی ، ضیاءاللہ آفریدی کو پارٹی سے نکال رہا ہوں۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کارروائی کے خلاف دباؤ ڈال رہی ہے ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مک مکا کا خاتمہ پاکستان کیلیے خوش آیند بات ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا حکومت کو ایل این جی معاہدوں پر دستخط کیلیے کوئی نہیں مل رہا، ایس این جی پی ایل،پی ایس اوکوایل این جی معاہدوں پر دستخط کا کہا جا رہا ہے، پختونخوا کے لوگ ایل این جی معاہدوں پر شور مچا رہے ہیں ،قطر سے ایل این جی کی خریداری ،آپ کرپشن کے سارے رکارڈ بھول جائینگے۔ عمران خان کا کہنا تھا ایل این جی کی قیمت کسی کو نہیں بتائی جارہی ، ہمیں پتاہے قطر میں کون بیٹھا ہے، ایل این جی کاتھرڈ پارٹی آڈٹ چاہیے۔ نندی پورپروجیکٹ 22 سے 58 ارب اور کہا جا رہا ہے سو ارب سے بھی زیادہ پیسے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ نندی پور پروجیکٹ کا غیر جانبدار آڈٹ کرایا جائے ، رینجرز والے پنجاب بھی جائیں ، وہاں زیادہ ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا ہمیں میٹرو بس کا آڈٹ چاہیے ، بھارت میں احمدآباد میں میٹروبنائی گئی،یہاں اس سے3 گنامہنگی میٹرو بنائی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ میں کسان کبھی اتنا نہیں کچلا گیا جتنا اس دور میں کچلا گیا، کسانوں کو 4 فصلوں کی قیمت نہیں ملی، 4 اکتوبر کو دھرنا نہیں، احتجاج ہے،میں کسانوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہاہوں، تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں جتنی کم ہوئی کھاد سستی ہونی چاہیے تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن میں رپورٹ دی کہ انتخابات میں پنجاب پولیس کواستعمال کیاجارہاہے۔ ضمنی الیکشن اب بھی وہی ہی چاروں الیکشن کمشنر بیٹھے ہیں جنھوں نے دھاندلی کرائی، ان 4صوبائی الیکشن کمشنرز کا جانا ضروری ہے، عمران خان    اگر یہ الیکشن کمشنرز نہ گئے تو پھر تحریک انصاف کو ہرائیں گے۔