اسلام آباد:ایف آئی اے کی کارروائی ، تین انسانی اسمگلرز گرفتار

211

ایف آئی اے نے امریکی سفارت خانے کے باہر سے تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

اسلام آباد: ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانے آنے والے تین انسانی اسمگلرز کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ 30 لوگوں کے جعلی دستاویزات جمع کرانے امریکی سفارتخانے آئے تھے ۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے گرفتار ملزمان میں عدنان شاہد ، خاتون دل آویز اور ندیم بھٹی شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی کاشف گل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کیلیفورنیا میں قائم جعلی کمپنی کے نام پر جعلی دستاویز تیار کرتے تھے اور اسٹوڈنٹ کلچرل وزیٹرز کے نام پر لوگوں کو امریکا بھجواتے تھے جوکہ امریکا جاکر غائب ہوجاتے تھے ۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بڑی تعداد میں جعلی طالب علموں کو امریکا بھجوا چکے ہیں ، ملزمان جعلی دستاویزات پر فی کس 9 ہزار 500 ڈالر وصول کرتےتھے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔