سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کراچی میں ایک سیاسی جماعت اور حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ دہشتگردی کا الزام لگا کر 90 دن کا ریمانڈ لینا امتیازی سلوک ہے ۔ نندی پور پروجیکٹ 83 ارب کا ہو گیا اگر ہمارا وزیراعظم ہوتا تو فوری کرپشن کا الزام لگ جاتا ۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی کرپشن کی صفائی پیش نہیں کر رہا پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ کراچی میں ایک سیاسی جماعت اور حکومت کے خلاف امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اب تو ایسا لگتا ہے کہ ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات میں بھی کوئی صداقت نہیں ۔
اعتزازاحسن کا کہنا تھا دہشتگردی کا الزام لگا کر 90 دن کا ریمانڈ لینا امتیازی سلوک ہے، جب وہ پرویز مشرف کے اتحادی تھے اس وقت اقدام کیوں نہیں اٹھایا گیا، سابق سینیٹر کیخلاف نیب یا ایف آئی اے نے ایکشن لیا ہوتا تو کسی کی وکالت کی ضرورت نہ ہوتی۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا نندی پور پروجیکٹ 23 ارب سے 83 ارب روپے تک چلا گیا ، اگر ہمارا کوئی وزیراعظم ہوتا تو فوری کرپشن کا الزام لگ جاتا۔