آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے ملاقات کی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی جنرل کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں پاک افغان بارڈر میکنزم میں بہتری سے متعلق معاملات بھی زیربحث آئے ۔