بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید ، آئی ایس پی آر

224

بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج ایک جوان سپاہی شمس شہید ہو گیا ۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ۔