شرجیل میمن کے منیجر بشیر بروہی کی گرفتاری کے معاملہ پر مزید 3 پولیس افسران کی معطلی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے شرجیل میمن کے منیجر بشیر بروہی کی گرفتاری کے معاملے پر مزید 3 پولیس افسران کی معطلی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جن افسران کی معطلی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں سی آئی اے انچارج ٹھٹھہ انور لاکھو ، ڈی ایس پی جھرک اور ایس ایچ او دھابیجی شامل ہیں ۔ ڈی ایس پی ابراہیم پتافی اورایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار آرائیں پہلے ہی معطل ہیں ۔ معطل کئے گئے تینوں افسران ایس ایس پی ٹھٹھہ پیرفرید سرہندی کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔
یاد رہے کہ بشیر بروہی کو سابق ڈی آئی جی بشیرمیمن کے بھتیجے کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ بشیر بروہی نے مغوی کی رہائی کیلیے 75 لاکھ روپے تاوان لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ملزم بشیر بروہی نے 10 لاکھ کمیشن رکھ کر 65 لاکھ روپے ڈاکوؤں کو دیئے تھے ۔