کراچی: سول اسپتال میں حساس اداروں اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زیر علاج زخمی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سول اسپتال میں کی جانے والے کاروائی میں حراست میں لیے گئے 25 سالہ بلال پر شبہ ہے کہ وہ ناظم آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جبکہ ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا تھا جس کو ساتھی ملزمان فرار ہوتے ہوئے ساتھ لیجانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔