سی ٹی ڈی پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا کے ملزمان کی ذہنی تربیت اور مالی معاونت کرنے والے القاعدہ رہنما کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا ہے گرفتار ملزم اسلامی ممالک میں کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار شبیہ احمد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا تھا ملزم شیبہ احمد نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے ساںحہ صفورا کے ملزمان کی ذہنی تربیت اور مالی معاونت کی ۔ دوران تفتیش ملزم نے اس بات کا اعتراف کہ اس نے طالبان کی مالی مدد بھی کی ۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کا کہنا تھا ملزم شیبہ احمد نے اپنا تعلق تنظیم اسلامی سے بتایا ہے ۔ نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ ہم ملزم کے کیمیکل کے کاروبار سے متعلق فنڈنگ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔