دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دیں ، آرمی چیف

225

آرمی چیف نے وزیرستان میں مختلف ترقیاتی کاموں کو افتتاح کر دیا ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دیں اور نا ہی فوج اپنا کام مکمل کئے بغیر واپس جائے گی ۔

COAS-3

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وانا میں جدید ترین کیڈٹ اسکول کا افتتاح کیا ، کیڈٹ کالج میں اس وقت 500 طالب علم زیر تعلیم ہیں ۔ آرمی چیف نے وانا کے لئے 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بجلی کی فراہمی کا جدید ترین نظام بچھا دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے 62 کلومیٹر ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح فاٹا بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔

COAS-5

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ، دہشت گردوں کو چند مقامات تک محدود کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا دہشت گردوں کوہرگزواپس نہیں آنے دیں گے ، فوج اپنا کام مکمل کئے بغیر واپس نہیں جائے گی۔

COAS-6

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا قبائلی عوام نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، قیام امن کے لئے قبائلی عوام سے تعاون جاری رکھیں گے ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا مقامی قبائلیوں کامعیارزندگی بہتربنائیں گے، روزگارکےمواقع اور عام آدمی کامعیارزندگی بلندکریں گے۔