مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے وفاقی حکومت کی طرف سے کسان پیکج سب سے بڑا دھوکہ ہے ، اس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ۔
گوجرانوالہ میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہیٰ کاکہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو گنے ، چاول اور گندم کی سپورٹ پرائس نہیں دی رہی ۔ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ کسان پیکج سب سے بڑا دھوکہ ہے اس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ق حکومت میں آکر کسانوں پر جی ایس ٹی معاف کر دے گی ، قرضے دے گی ۔
چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا مسلم لیگ ن والے نندی پور پروجیکٹ کھا گئے ہیں، شہباز شریف ڈرامے باز کدھر گئے،ڈاکٹر، کسان، ٹیچر سب سڑکوں پرہیں، سب رو رہے ہیں۔ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا آپ ہمارے ساتھ نکلیں ، ہم آپ کی خاطر نکلے ہیں، ہمارے ساتھ نکلو گے تو ان کی چھٹی ہوگی، اسی دن خوشحالی کا آغاز ہوگا۔