اسلام آباد:بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی،بٹل سیکٹرپرفائرنگ کیخلاف احتجاج

160

دفترخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر بٹل سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ۔

ترجمان کے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر راولا کوٹ کے بٹل سیکٹر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال پر فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس موقع حکومت پاکستان کی جانب بھارتی حکومت کے احتجاجی مراسلہ ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پر فائرنگ سے ایک پاکستانی جوان شہید ہو گیا تھا ۔