ریاض:سیکورٹی اداروں کی کارروائی ، دھماکہ خیزمواد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

236

سعودی سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت ریاض میں کارروائی کر کے دھماکہ خیزمواد بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ۔ دو سعودی شہری بھی گرفتار کر لئے گئے ۔

ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پکڑی فیکٹری سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو تلف کر دیا گیا ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق فیکٹری سے خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں تھیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔ ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔