نندی پور پاورپروجیکٹ چینی کمپنی ڈونگ فینگ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

186

نندی پور پاور پروجیکٹ 6 ماہ کے لئے چینی کمپنی ڈونگ فینگ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ذرائع وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے حکومت فیصلے کے مطابق چینی کمپنی ڈونگ فینگ 6 مہینے تک نندی پور پاور پروجیکٹ چلائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپرا کی ایمرجنسی شق 42 سی فائیو کے تحت قلیل مدت بنیادوں کے تحت منظوری دی گئی ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی منظوری جنکو تھری کی درخواست پر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق منظوری سے متعلق ایم ڈی نندی پور اور جنکو تھری کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ نندی پورپاور پروجیکٹ چینی کمپنی ڈونگ فینگ نے ہی بنایا تھا۔