وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے اچھائی کی قوتوں کو برائی کی قوتوں پر ہمیشہ فوقیت حاصل رہتی ہے ، جرائم کے خاتمے کے لئے ہماری فورسز قربانیاں دے رہی ہیں ۔
اسلام آباد پولیس اکیڈیمی میں انسداد دہشتگردی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا ہماری فورسز گذشتہ دس سالوں سے دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں ۔ فورسز کے ساتھ عوام نے بھی دہشتگردی روکنے کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔
پرویز رشید کا کہنا تھا حالیہ واقعات سے پولیس فورس یہ نہ سمجھے کہ اس کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے ۔ ہمیشہ اچھائی کی قوتوں کو برائی کی قوت پر فوقیت حاصل رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا عوام قربانی کی کھالیں دیتے وقت خیال رکھیں کہ یہ کس کام آئے گی، ریاست شہریوں کے مال و جان کی تحفظ کی ذمے دار ہے۔