محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر حکومت سندھ نے کراچی کے تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیئے ۔
چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کی طرف سے جاری ہونے والے ہدایتی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری شدید گرمی میں کل غیرضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کراچی کے تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے ۔