زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا اضافہ

188

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 18 ارب 73 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق 11 ستمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائرمیں 12 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافہ کا اضافہ ہوا ۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 13 ارب 69 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 4 کروڑ ڈالر موجود ہیں