کامڑہ ایئربیس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنےوالا دہشتگردگرفتار،ایس ایس پی جنیدشیخ

193

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے کامڑہ ایئربیس پر حملے کی منصوبہ کرنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے گرفتار دہشتگرد عمرحیات تحریک امارات اسلامیہ افغانستان کا کراچی کا امیر ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی اے ٹی ڈی جنید شیخ کا کہنا تھا دہشتگرد عمرحیات عرف درویش کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی سے گرفتار کیا گیا ۔

ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا تھا گرفتار ملزم نے کامڑہ ایئر بیس پر حملے کے لئے دو بمبار تیار کئے مگر کامڑہ ایئر بیس پر سخت سیکورٹی کی وجہ سے ملزمان واپس آ گئے ۔ ان کا کہنا تھا دونوں خودکش بمبار کی تلاش جاری ہے ۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی کراچی میں دہشتگردی کا ارادہ رکھتے تھے ۔ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور امید ہے کہ جلد گرفتار کر لئے جائیں گے ۔ جنید شیخ نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے دو تیار بم، ایک خودکش جیکٹ اور بارود برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔