حق باہوسٹیزن کمیونٹی بورڈشیخوپورہ میں کرپشن کیخلاف تحقیقات کاآغاز،ترجمان نیب

216

نیب لاہور نے حق باہو سٹیزن کمیونٹی بورڈ شیخوپوری میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق نیب نے حق باہو سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین ، کنٹریکٹر ، ای ڈی او اور اسٹورکیپر کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے ۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب نے مذکورہ بالا افراد کو تمام ریکارڈ کے ساتھ 21 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔