وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بڈھ بیر ایئربیس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے کوائف افشاء کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی شناخت وقوعہ کے روز ہی ہو گئی تھی مگر معاملے کی حساسیت کے پیش نظر تفصیلات دانستہ ظاہر نہیں کی گئیں تھیں ۔ ترجمان کے مطابق لگتا ہے کہ بعض اداروں کے درمیان اس معلومات کی شیئرنگ اس کی قبل از وقت تشہیر کا باعث بنی جو کسی صورت میں بھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ اور شواہد کے مطابق آٹھ دہشتگرد پاکستانی نہیں لگتے جن کی صحیح شناخت اور شہریت کا تعین کرنے کے لئے ابھی مزید وقت درکار ہے۔