وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کر کے بڈھ بیر کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق افغان صدر کا کہنا تھا افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ ترجمان کےمطابق افغان صدر نے بڈھ بیر ایئربیس کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کی ۔