چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی و دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری،نیب

208

حکومت نے نیب کو سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی و دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ۔

نیب حکام کے مطابق آصف ہاشمی پر 716 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق آصف ہاشمی پر غیرقانونی طور پر زمینیں الاٹ کرنے کا الزام ہے جبکہ ملزم پر 98 کروڑ کی غیرقانونی سرمایہ کاری کا بھی الزام ہے ۔

نیب حکام کے مطابق دیگر دو ملزمان جن کے خلاف انکوائری منظور کی گئی ہے ان میں واپڈا کے سابق افسر مسعود اختر اور فتح ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹر شامل ہیں ۔ نیب حکام کے مطابق مسعود اختر کے خلاف 10 کروڑ کی خردبرد کا الزام ہے جبکہ فتح ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹر پر غیرقانونی طورپرکوئلہ نکالنے کا الزام ہے ۔