کراچی:رشیدگوڈیل کی میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال

171

رشیدگوڈیل پر حملے کی میڈیکل رپورٹ تیار کر کے محکمہ صحت کو ارسال کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 5 گولیاں لگنے سے جسم پر 6 زخم آئے ۔

کراچی : ایم کیوایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی میڈیکل رپورٹ 36 ویں دن مکمل کر لئی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق رشید گوڈیل کے جسم پر 5 گولیاں لگیں، رپورٹ کے متن کے مطابق 5 گولیاں لگنے کے باعث رشید گوڈیل کے جسم پر 6 زخم آئے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق رشید گوڈیل کو ایک گولی دائیں جانب سے گردن پر لگ کر تھوڑی سے نکل گئی ، دوسری گولی گردن پر لگی اور چہرے پر دائیں گال سے نکلی۔