لندن:وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

146

وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لندن: ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والے ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے ڈیوڈ کیمرون کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے پاکستانی موقف کا ساتھ دینے پر برطانیہ کے کردار کو سراہا ۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔ ملاقات کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔